۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1206 فلسطینی خاندانوں کے تمام افراد کو شہید کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ خاندان تاریخ کے صفحے سے مٹ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1206 فلسطینی خاندانوں کے تمام افراد کو شہید کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ خاندان تاریخ کے صفحے سے مٹ گئے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق، غزہ کی پٹی میں ایسے خاندانوں کی تعداد بھی 2271 تک پہنچ چکی ہے جن کے تمام افراد کو شہید کیا گیا اور صرف ایک فرد زندہ بچا ہے، مزید یہ کہ 3110 ایسے خاندان بھی ہیں جن میں صرف ایک سے زیادہ افراد زندہ بچ سکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج مسلسل 374 دنوں سے غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔ تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق، اب تک صہیونی حملوں میں 42 ہزار 438 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 99 ہزار 246 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .